کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں دو سال قبل سابق ڈی جی زمان خان کے دور میںبچھائی گئی ٹارٹن ٹریک کے غیر معیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر سائوتھ ایشین گیمز ایتھلیٹکس ایونٹ کے انعقاد پر سوالات کھڑے ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ٹارٹن ٹریک پر 29 کروڑ روپے لاگت آئی تھی، جو جگہ جگہ سے پھٹ گیا ہے پی ایس بی نے انکوائری رپورٹ پر بھی عمل نہیں کیا۔ عالمی ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ٹریک کو پہلے لیول ٹو قرار دیا ہے، جس پر صرف ڈومیسٹک ایونٹ ہوسکتے ہیں۔