تھر ڈیزرٹ چیلنج جیپ مقابلہ، وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز انعامات تقسیم کرینگے

January 16, 2022

اسلام کوٹ(رپورٹ عبدالغنی بجیر)تھر میں ڈیزرٹ چیلنج جیپ مقابلہ،آج وزیر اعلی سندھ اور ڈی جی رینجرز مٹھی پہنچیں گے۔ریس جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔محکمہ کھیل کی جانب سے مٹھی میں منعقدہ تھرڈیزرٹ چیلینج جیپ مقابلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔گذشتہ روز کل 46 گاڑیوں نے حصہ لیا جن کی آج فائنل رائونڈ ہوگا۔جس میں کوالیفائیڈ کرنے والی گاڑیوں کے مالکان میں انعامات تقسیم کیئے جائیں گے۔علاوہ ازیں ثقافتی کھیلوں کے مقابلے بھی جاری رہے جس میں اونٹوں کے دوڑ،گھوڑوں کی دوڑ، ملاکھڑا، میراتھن ریس بھی منعقد ہوئی جس میں 60 نوجوانوں نے حصہ لیا۔