سانحہ مری کے ذمہ داروں کوعبرتناک سزاد ی جائے،جماعت اہلحدیث

January 17, 2022

لاہور(خبر نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کی قیادت نے مری میں مقامی لوگوں کے سیاحوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور حکومتی بے حسی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ مری کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں عبرت کا نشان بنایا جائے ۔امیر حافظ عبد الغفار روپڑی، پروفیسر عبدالمجید ،حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی اور مولانا شکیل الرحمٰن ناصر نے کہا کہ عورت کو طلاق کی عدت کے دوران نکاح کی اجازت دینا یہ فیصلہ سراسر قرآن و حدیث کے خلاف ہے، شریعت اسلامی اور شرعی قوانین میں ہرگز اس فیصلے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔علماءنے کہا کہ ہائی کورٹ کے عدت مکمل کیے بغیر شادی کے مسئلہ پر فیصلہ غیر شرعی اور غیر اسلامی ہے۔ معزز جج صاحبان کو اسلامی مسائل پر فیصلے سے پہلے علماءسے مشاورت اور رہنمائی حاصل کرنی چاہیے تھی ۔ علماءنے کہا کہ عدلیہ کے بعض فیصلے دین اسلام کے بارے میں گمراہی پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں۔