حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، ڈاکٹر فائزہ رشید

January 17, 2022

پشاور ( نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی کی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے جن عوام دشمن شرائط کے ساتھ حکومت سے معاہدہ کیا ہے اس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگت رہی ہے تاہم تبدیلی سرکار نے آئی ایم ایف کی جانب سے ڈو مور کے مطالبہ کو عملی جامہ پہنا کر قومی اسمبلی سے منی بجٹ پاس کرواکر پہلے سے غربت بےروزگاری اور مہنگائی جیسی مشکلات کے شکار عوام سے اب جینے کا حق بھی چھین لیا ہے بے بس اور نا اہل حکومت عوام کو کوئی ریلیف تو نہیں دے سکی البتہ بجلی کے نرخوں میں ایک بار پھر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تین روپے فی یونٹ اور ساتھ ہی اودیات،گندم اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے حکمرانوں نے ملک کو جن بحرانوں میں لاکھڑا کر دیا ہے وہاں سے نکالنا اب ان کے بس میں نہیں ہے ہم اس وقت بے شمار مسائل کا شکار ہے جس میں سرفہرست معیشت ہے کیونکہ ملک بری طرح معاشی مسائل میں پھنسا ہوا ہے