• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہزنی وارداتوں کے دوران ایف آئی اے اہلکار سمیت متعدد شہری لٹ گئے

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور میں عید کے موقع پر رہزنی کی وارداتوں کے دوران ایف آئی اے اہلکار سمیت متعدد شہریوں کو موبائل فونز اور نقدی سے محروم کردیا گیا،پولیس نے تمام واقعات کی رپورٹس درج کرلی ہے۔ تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو صفیان اللہ سکنہ سکندر ٹاون نے بتایاکہ وہ پیشے کے لحاظ سے دکاندار ہے اور وقوعہ کے روز گھر جاتے ہوئے موبائل فون پر باتیں کررہا تھا اس دوران سکندر ٹاؤن نزد پی ایس او پمپ پیچھے سے موٹرسائیکل 125پر نامعلوم افراد نے آ کر جھپٹا مار کر اس سے لاکھو ں مالیت کا آئی فون 15پرومیکس چھین لیا اور پیرزکوڑی پل کی طرف فرار ہوگئے۔ ادھر تہکال پولیس کو دختر محمد مصور خان ساکن راحت آباد نے بتایاکہ وہ ایکسائز پولیس میں ملازمت کرتی ہیں ، 13مارچ کوڈیوٹی کے بعد گھر جارہی تھی اس دوران موٹرسائیکل پر سوار دوافراد آئے جنہوں نے ماسک پہن رکھے تھے ،انہوں نے پستول کی نوک پر اسے روکا اور آئی فون 8پلس سمیت 2موبائل فونز ،25ہزار روپے ،سروس کارڈ اور شناختی کارڈ چھین کر قبرستان کی طرف فرا ر ہوگئے۔ تھانہ تہکال پولیس کو ہی محمد خیام ولد داود خان سکنہ تہکال بالا نے بتایاکہ وہ کام کے سلسلے میں سپین جماعت یونیورسٹی ٹاون گیاتھا، واپس تہکال بالا محمد آبادآرہا تھا اس دوران یونیورسٹی روڈ پرموٹرسائیکل پر دو افراد نے اسے پستول نکال کر روکا اور موبائل فون چھین کر تھانہ ٹاون کی طرف فرار ہوگئے جبکہ موبائل کے کور میں شناخت کارڈ بھی تھا ۔پولیس نے تمام واقعات کی رپورٹس درج کرکے مختلف پہلووں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

پشاور سے مزید