• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر،صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے جامع صفائی پلان تشکیل

پشاور( لیڈی رپورٹر)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بڈھ بیر نے عیدالفطر کے موقع پر عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے جامع صفائی پلان تشکیل دیتے ہوئے متعلقہ افسران اور عملے صفائی کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں، تحصیل میونسپل آفیسر رضوان اللہ کاکہناہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں عید کے دوران صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے تحصیل بڈھ بیر کو تین زونز متنی، بڈھ بیر اور سوریزئی میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر زون کی نگرانی کے لیے علیحدہ سپروائزرز مقرر کیے گئے ہیں تاکہ کچرا اٹھانے اور نکاسی آب کے عمل میں کوئی تعطل پیدا نہ ہو، انہوں نے کہاکہ تمام عملہ عید کے ایام میں مکمل الرٹ رہے گا اور فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،صفائی مہم کی مانیٹرنگ کے لیے ٹی ایم اے آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، جس کا انچارج میونسپل انسپکٹر فیض محمد کو مقرر کیا گیا ہے، گاڑیوں اور ہیوی مشینری کی نگرانی امان اللہ کے سپرد کی گئی ہے جبکہ محمد رحمان میڈیا فوکلپرسن کے طور پر فرائض انجام دیں گے، زونل سطح پر ظاہر شاہ کو متنی، محمد صادق کو بڈھ بیر اور محمد سیاب کو سوریزئی زون کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

پشاور سے مزید