• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں 4روزہ خصوصی مہم شروع

پشاور(جنگ نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات پر خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ عیدالفطر سے قبل صوبہ بھر میں 4 روزہ خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مہم کا آغاز کل (17 مارچ) سے کیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف فوڈ بزنسز کی انسپکشن شروع کر دی گئی ہے۔ مہم کے دوران کوکنگ آئل کے معیار، فوڈ آئٹمز کے اسٹوریج سسٹم اور صفائی و حفظانِ صحت کے اصولوں کی نگرانی اور تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ خصوصی مہم کے دوران بیکریوں، سویٹ شاپس، ہوٹلز اور دیگر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جائے گی جبکہ کوکنگ آئل کو ترجیحی بنیادوں پر جانچا جائے گا۔ مہم میں حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی کی جائے گی۔

پشاور سے مزید