• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 اے ایس آئیز کو گریڈ14میں سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دیدی

پشاور(نیوز رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) اسلام آباد نے ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں گریڈ9کے 27اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو گریڈ14میں سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دیدی ہے جن میں پشاور زون سے سب انسپکٹر اقبال حسین ،اطہر علی اور دیگر شامل ہیں۔ اس ضمن میں جاری اعلامیہ کے مطابق جن ایف آئی اے اہلکاروںکو گریڈ 14میں ترقی دی گئی ہے ان میںایف آئی اے پشاور زون سے سب انسپکٹر اقبال حسین، اطہرعلی، حسین احمد خان ، ماریہ جان لاہو ر زون، طاہر اوصاف ملتان زون، شعیب اقبال راجہ ایف آئی اے اکیڈمی اسلام آباد، سجاد محمود ایف آئی اے، رانا وقاص اسلام آباد،اکرام اللہ کراچی زون، شاہد احمد اسلام آباد زون، خالد ماجد لاہور زون، ریاض احمد بھٹی اسلام آباد زون، طاہر اقبال، لاہور زون سے حافظ احمد خان، حافظ طارق محمود ، غلام قادر، محمد اظہر زمان ، محمد رمضان، عمر فاروق،عمران عمران گجرانوالہ زون، کاظم عباس لاہور زون، فرحان علی لاہور زون ،محمود ریاض ایف آئی اے اسلام آباد، فریاد احمد لاہور، سعید سبط حسین شاہ اسلام آباد، ممتاز اکبر اسلام آباد اور ارشد احمد اسلام آباد زون شامل ہے۔ اعلامیہ کے مطابق یہ افسران مذکورہ زونز میں خدمات سرانجام دینگے تاہم ڈائریکٹر ایف آئی اے ان کی متعلقہ علاقوں کی حدود میں تبادلہ کرسکتے ہیں۔
پشاور سے مزید