• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹیئر فاؤنڈیشن میں زیر علاج تھیلی سیمیا فائٹرز میں عید کے تحائف تقسیم

پشاور (جنگ نیوز)خیبر میڈیکل کالج پشاور کے طلباء و طالبات پر مشتمل وفد نے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کا دورہ کیا، طلبہ نے تھیلی سیمیا جیسے خون کے موروثی مرض سے لڑنے والے ننھے بچوں کے ساتھ وقت گزارا، کیک کاٹا اور ان میں عید کے تحائف تقسیم کئے ، اس موقع پر فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان نے طلبہ کے وفد کو تھیلی سیمیا فائٹرز کو علاج معالجے کی فراہم کی جانے والی بلا معاوضہ سہولیات اور انتقال خون کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، وفد نے ادارہ کی کارکردگی کو سراہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی بھی کرائی۔ ڈاکٹر فخر زمان نے طلباء و طالبات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تقریب تھیلی سیمیا فائٹرز کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا سبب بنی، موروثی مرض میں مبتلا بچے بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں جنہیں اپنی بھرپور زندگی گزارنے کا پورا حق حاصل ہے ، طلبہ یہ اقدام دیگر افراد کے لئے بھی قابل تقلید ہے، عوام ان بچوں کی زندگیاں محفوظ بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔
پشاور سے مزید