پاک فوج سے یکجہتی کیلئے صدر بازار میں ریلی

January 17, 2022

پشاور( وقائع نگار) نیو پاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیر اہتمام پاک فوج سے یکجہتی کیلئے صدر بازار میں ریلی نکالی گئی شرکاء نے اس موقع پر پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی ۔شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے ۔ریلی کی قیادت چیئرمین عارف یوسف ایڈوکیٹ اور دیگرعہدیدار کر رہے تھے اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان فوج ملک کی بقاء و سلامتی کی ضامن ہے اور سرحدی دفاع کیساتھ پاک فوج نظریاتی سرحدوں کی بھی محافظ ہے ہر مشکل کی گھڑی میں پاک فوج نے عوام کی خدمت میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے ۔پاک فوج عوام کا فخر ہے شرکاء نے اس موقع پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونیکا عزم کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی دفاع کیلئے پاک فوج کیساتھ کھڑے رہیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔