پاکستان کی پہلی فگر اسکیٹر ملاک فیصل کی پرانی ویڈیو وائرل

January 17, 2022

پاکستان کی پہلی فگر اسکیٹر ملاک فیصل کی وادیٔ ہنزہ میں شاندار پرفارمنس

انٹرنیشنل فگر اسکیٹنگ ٹورنامنٹ جیتنے والی پہلی اور کم عمرپاکستانی ایتھلیٹ ملاک فیصل کیوادیٔ ہنزہ میں شاندار پرفارمنس کی ایک پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل ہوگئی ہے۔

ملاک فیصل نے گزشتہ سال ہونے والے وادیٔ ہنزہ کے سالانہ ونٹر اسپورٹس فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس دی تھی جوکہ ایک بار پھر سے منظر عام پر آگئی ہے۔

اس ویڈیو میں ملاک فیصل کو قومی پرچم تھامے عاطف اسلم کی آواز میں گائے گئے ملی نغمے’ہمیں تم سے پیار ہے‘ پر زبردست انداز میں پرفارمنس دیتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ملاک فیصل نے گزشتہ سال وادیٔ ہنزہ کے علاقے التِت میں منعقد ہونے والےسالانہ ونٹر اسپورٹس فیسٹیول میں پرفارم کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی گئی تھی۔