ایکسپو سینٹر، ویکسی نیشن سینٹر کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم فراہمی پر احتجاج

January 18, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم ویکسی نیشن سینٹر کے ملازمین نے گزشتہ 9 ماہ سے تنخواہوں کی عدم فراہمی پر پیر کو احتجاج اور کام کا بائیکاٹ کیا جس سے ویکسی نیشن کے لئے آنے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑاتاہم ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر اکرم سلطان کی جانب سے تنخواہیں فراہم کرنے کی یقین دہانی پر ملازمین نے احتجاج ختم کر دیا۔