کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب مبینہ مقابلوں کے بعد زخمیوں سمیت 10ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، موبائل فون ، نقدرقم ، چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کر لیا ، تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب پرانا تانگہ اسٹینڈ لنڈا بازار کے قریب 18 سالہ ارمان رحیم اور 23 عبداللہ اللہ دتہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا دیگر دو ساتھی فرار ہوگئے ، نیوکراچی پولیس نے نیوکراچی سیکٹر11I ، حافظ جی مزار کے قریب اللہ رکھا اور شہباز یاسین کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ، کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں 2 زخمی حالت میں 22 سالہ کامران یوسف ، 25 سالہ جواد امتیاز اور 25 سالہ عبدالوہاب وختان کو گرفتار کیا، شارع نورجہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک P دیر کالونی سے زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت 30 سالہ شیراز خان حسین اور 32 سالہ ریاض گل محمد کے ناموں سے کی گئی جبکہ تیسرے گرفتار ملزم نے پولیس کو اپنا نام ارباز خان بتایا ۔