• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کو سمجھنا ہوگا یہ 90 کی دہائی نہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی کی جانب سے استعمال کی جانے والی زبان ناقابلِ قبول ہے، نفرت، تعصب اور لسانی تقسیم کی سیاست کی سندھ میں اب کوئی گنجائش نہیں،ایم کیو ایم ایک بار پھر کراچی میں لسانی سیاست اور نفرت کے بیج بونے کی کوشش کر رہی ہےمیں خود اردو بولنے والا سندھی ہوں، اردو بولنے والے سندھ کے باسی اس دھرتی کے بیٹے ہیں اور مجھے اس دھرتی پر فخر ہے،ہماری زبان اردو ہو سکتی ہے لیکن سندھ ہماری دھرتی، ہمارا گھر، ہماری ماں اور ہماری شناخت ہے،مرتضیٰ وہا ب نے کہا کہ ایم کیو ایم کو سمجھنا ہوگا کہ یہ 90کی دہائی نہیں، کراچی اب ماضی کی پُرتشدد سیاست کی طرف واپس نہیں جائے گا،کراچی نے بوری بند لاشوں، بھتہ خوری، ہڑتالوں، جلاؤ گھیراؤ اور خوف کی سیاست کی بہت بھاری قیمت ادا کی ،عوام اب کسی کو نفرت کے نام پر لڑانے کی اجازت نہیں دیں گے اور ایم کیو ایم کی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں، میئر کراچی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی کل کی ریلی نے واضح کر دیا کہ کراچی کے عوام لسانی تقسیم اور نفرت کی سیاست کے ساتھ نہیں، مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی کراچی کے عوام کو تقسیم کرنے کے بجائے شہر کی ترقی کے لیے اپنا پروگرام بتائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید