کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کے تعاون کےسے ایئرپورٹ کے ا طراف جہازوں سے پرندوں کےٹکرانے کی روک تھام کے لئے مربوط اقدامات کررہی ہےڈپٹی کمشنر ملیر اور کورنگی شا رع فیصل، میٹرو اسٹار گیٹ، ایئرپورٹ سگنل اور ملیر ہالٹ پر کبوتروں کو دانہ ڈالنے والی جگہوں کا خاتمہ کیا جائے گا،کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ گلستانِ جوہر پہلوان گوٹھ کیا طراف کے علاقے میں صفائی اور کچرے کے مناسب انتظام، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نشاندہی شدہ مقامات پر رکھے گئے ڈسٹ بن سےبروقت کچرا اٹھانے کو یقینی بنائے گا، ڈپٹی کمشنر کورنگی سے ریلوے ٹریک کے نشاندہی شدہ علاقوں میں صفائی، کچرا ہٹانے اور پرندوں کے تصادم کے خطرات کو کم کرنےکے حوالے سے تین ہفتوں کی پیشرفت رپورٹ پیش کریں گے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رات کو ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں کے بند ہونے اور تقاریب کے اختتام پر بچ جانے والا کھانا اور کچرا کھلے عام ڈمپ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔