کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمشید کوارٹر پولیس نے گھرمیں گھس کر فائرنگ کرکے ماں کو قتل اور کمسن بیٹی کو زخمی ہونے کرنے والے مرکزی ملزم فہیم اقبالی کوگرفتارکرلیا،ایس ایچ او تھانہ جمشید کوارٹر عمران آفریدی نے بتایا ہے کہ ملزم فہیم اقبالی کو شبہ تھا کہ مقتولہ گل اندام کےخاوند رواج الدین کے ملزم کی اہلیہ کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں، ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ رواج الدین کو قتل کرنے کی نیت سے آیا تھا تاہم اسے گھر پر نہ پاکر اس کی اہلیہ کو قتل کردیا۔