ایک تہائی افراد کم مالی بہبود کے حامل ہیں، سروے میں انکشاف

January 18, 2022

لندن (پی اے) ایک تہائی افراد کم مالی بہبود کے حامل ہیں، یہ انکشاف سروے سے ہوا ہے۔ حکومت کی مدد سے چلنے والے ادارے کے مطابق سالانہ50ہزار پونڈ سے زائد کمانے والوں کے مقابلے میں ان لوگوں کے زندگی سے عام طور پر مطمئن ہونے کا امکان زیادہ ہے جو اپنی رقم پر کنٹرول محسوس کرتے ہیں، مالی بہبود کے حامل61فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ زندگی سے مطمئن ہیں جب کہ ایسے لوگوں کی تعداد48فیصد تھی جن کی آمدنی50ہزار سے زائد ہے، منی اینڈ پنشنز سروس کے برطانیہ میں10ہزار سے زائد افراد کے سروے سے پتہ چلا کہ31فیصد افراد کم مالی بہبود کے حامل ہیں اور36فیصد نے اعتراف کیا کہ وہ رقم کے بارے میں معاملات کے بارے میں سوچ سے فکرمند ہوجاتے ہیں۔ سروس لوگوں پر زور دے رہی ہے کہ وہ فنانشل فٹنس سے رجوع کریں جو اپنی منی ہیلپر ویب سائٹ پر مالی بہبود کو بہتر بنانے کے لیے فری آن لائن پروگرام ہے۔ سروس کی مالی بہبود کی ماہر سارہ پورٹیا نے کہا ہے کہ مالی بہبود یہ نہیں کہ ہم کتنی رقم کے مالک ہیں، یہ محفوظ رہنے کے خیال اور احساس اور کنٹرول کے بارے میں ہے، صحت مند مالی مستقبل کے بارے میں راستہ چلنے کے بارے میں ہے۔ یونیورسٹی آف برسٹل میں پرسنل فنانس کی سربراہ پروفیسر شیرون کولارڈ نے کہا ہے کہ اس سال بہت سارے افراد کو وبا اور مصارف زندگی میں اضافے کے پیش نظر اضافی مالی دبائو کا سامنا ہے۔ رقم کے معاملات کے کسی بھی وقت غالب آجانے کا احساس ہے۔ تاہم ریسرچ سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر ہم باقاعدگی سے بچت کریں، ریٹائرمنٹ کے لیے منصوبہ بندی جیسے معاملات کو رویہ اور عادات بنانے کے اہل ہوجائیں تو کنٹرول رکھنے اور نتیجتاً زندگی کے اعلیٰ تر اطمینان کے احساس کے حامل ہوسکتے ہیں۔