مدارس ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں،حنیف جالندھری

January 18, 2022

لاہور(خبر نگار) جامعہ فتحیہ ذیلدار روڈ اچھرہ میں دستار فضیلت کی تقریب ہوئی ۔جامعہ کے صدر سابق ایم پی اے حافظ میاں محمد نعمان نے صدارت کی ۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلی قاری محمد حنیف جالندھری نے کہاکہ مدارس دینیہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہیں انہوں نے کہا کہ علماء انبیاء کے وارث ہیں تو ان کو ان حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہئے جو حالات اور مشکلات انبیاء کرام کو پیش آئے۔ میاں محمد نعمان نے کہا کہ میں تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جامعہ فتحیہ 145 سال سےدینی خدمات میں پیش پیش ہے، میاں محمد عفان، مفتی شاہد عبید،حاجی عبداللطیف خالد چیمہ،میاں محمد اویس،شیخ الحدیث مولانا غلام شافی،پروفیسر مولانا عبدالرشید خلیق،قاری مؤمن شاہ، ڈاکٹر سعید عاطف، مولانا عبداللہ مدنی، مفتی عبدالرحمن، مولانا عبدالسلام،مولانا عمران طارق، مولانا یاسر حنیف، قاری عطاء الرحمن یوسف ، قاری محمد قاسم بلوچ،ڈاکٹر ضیاء الحق قمر اوردیگرنے شرکت اورخطاب کیا۔