لیسکو لبرٹی سب ڈویژن میں زائد بلوں کی شکایات،ڈیڑھ ماہ کی ریڈنگ

January 18, 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر)لیسکو نے ریکوری کا ہدف پورا کرنے کے لئے صارفین کو ڈیڑھ ماہ کے بل بھیجنا شروع کر دئیے ہیں، لبرٹی سب ڈ ویژن میں صارفین بجلی نے شکایت کی ہے کہ جنوری میں غیر معمولی طور پر زائد بل موصول ہوئے ہیں، محکمہ سے شکایت کی گئی تو کہا جاتا ہے کہ آئندہ ماہ بل درست کر دئیے جائیں گے ، زائد بلوں کو جمع کرانا مشکل ہو گیا ہے ۔ لیسکو گزشتہ سال کا ریکوری ہدف پورا کرنے کے لئے ایک ماہ کے بجائے ڈیڑھ ماہ کی ریڈنگ کر کے بل بھیج رہا ہے۔ایس ڈی او طاہر ستار نے کہا کہ میٹر ریڈر بیج 24کے موبائل فونز میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی جس سے میٹر ریڈنگ کی تصویر یں ڈیلیٹ ہو گئیں اور دوبارہ میٹر ریڈنگ کی گئی ، آئندہ ماہ بل کم ہو جائیں گے، ایکسین انجنیئر فیاض احمد نے موقف میں کہا کہ میٹر ریڈنگ میں ایک دو دن زیادہ ہوجاتے ہیں ، کسی قسم کی اووربلنگ نہیں کی گئی ۔