بجلی چوری مقدمے میں نامزد ملزم کی گرفتاری سے روک دیا گیا

January 18, 2022

پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے نجی موبائل فون ٹاؤر سے بجلی چوری کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کی گرفتاری سے پولیس کو روک دیااورملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ پیر کے روز فاضل جج نے ملزم ملک زمین کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت انکے وکیل نعمان محب نے عدالت کو بتایا کہ اسکے موکل پر الزام ہے کہ اسکی زمین پر نجی موبائل فون کا ٹاورلگایاگیا جس سے ملزم نے بجلی کا تار لیکر گھر کو فراہم کی جسکے بعد اسکے خلاف متعلقہ دفعہ کے تحت مقدمے کا اندراج کیا گیا۔انہوں نے دلائل دیئے کہ ملزم کےخلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں۔ایف آئی آر موبائل کمپنی کے ایک آفیسر نے کیا ہے اوراسکے خلاف ایسی کوئی شکایت نہیں ۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر پولیس کو ملزم کی گرفتار ی سے روک دیا گیا۔