ڈیرہ میں دو شیعہ بھائیوں کی دوست سمیت ٹارگٹ کلنگ کی مذمت

January 18, 2022

پشاور( جنگ نیوز)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دو شیعہ بھائیوں کی دوست سمیت ٹارگٹ کلنگ کو صوبائی حکومت کی نا اہلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ روکنے کے لئے سنجیدہ اقدامات نہ کئے گئے تو پورے صوبے میں احتجاجاًاہم شاہراہوں پر دھرنے دیں گے۔