صحت مند کھانااور ورزش بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں،تحقیق

January 19, 2022

ہیلی فیکس (نمائندہ جنگ) ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل وزرش، صحت مند کھانا اور وزن کا خیال رکھنے سے جان لیوا بیماریوں سے55فیصد تک بچا جاسکتا ہے، تحقیق کے مطابق اگر خواتین صحت مند طرز زندگی گزاریں تو وہ وقت سے پہلے ہونے والی اموات کے خطرے کو آدھا کرسکتی ہیں،صحت مند طرز زندگی سے کینسر سے ہونے والی اموات44فیصد جب کہ دل کی بیماریوں سے ہونے والی اموات پر72فیصد تک قابو پایا جاسکتا ہے، تحقیق تقریباً اسی ہزار نرسز کی سفارشات پر مبنی ہے۔ تحقیقی رپورٹ برطانیہ کی میڈیکل جرنل کی ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہے ،20 سال کی اس تحقیق میں8882 اموات میں سے55فیصد زیادہ وزن کم وزرش اور خراب خوراک کے سبب ہوئی ہیں،تحقیق میں پایا گیا کہ زیادہ شراب پینا بھی ان اموات میں ایک اہم وجہ رہی لیکن جو خواتین ایک دن میں ایک یا دو ڈرنکس پیتی ہیں، ان میں ان خواتین کے برعکس دل کی بیماریاں کم پائی گئیں جو بالکل شراب نہیں پیتی ہیں۔ محقق برمنگھم ہیم اور ووہین ہسپتال اور ہارورڈ میڈیکل اسکول کے ڈاکٹر ویم ڈیم نے نتائج کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کم شراب نوشی کے مثبت نتائج سے لوگوں کو زیادہ شراب نوشی کی طرف بڑھنے کا سگنل نہیں ملنا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ کم مقدار میں شراب نوشی سے دل کی بیماریوں کے خطرات تو کم ہوتے ہیں لیکن اس تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو لوگ بہت زیادہ مقدار میں شراب نوشی کرتے ہیں ان میں کینسر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔