ہائیکورٹ، رہائشی پلاٹ پر کمرشل سرگرمیاں، جواب الجواب طلب

January 19, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں بینچ نے لیاری میں رہائشی پلاٹ پر کمرشل سرگرمیوں کے خلاف درخواست گزار سے جواب الجواب طلب کر لیا، ڈی جی ایس بی سی اے کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت ہوئی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وکیل نے کہا کہ دکانیں بند کردیں، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ تمام کی تمام دکانیں کھلی ہیں ہمارے پاس کل کی تصاویر موجود ہیں۔ ایس بی سی اے والے یہاں جھوٹ بولتے ہیں ، رپورٹ جعلی ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے فریقین تیاری کے ساتھ آئیں، آیندہ سماعت پر معاملہ دیکھیں گے۔