کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ غیرضروری مسلح سیکورٹی کے کلچر کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، شہر میں غیرقانونی طور پر مسلح سیکورٹی گارڈز کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ظاہر کرنے کا سلسلہ کسی صورت درست نہیں، علاوہ ازیں میئر نےبانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 78ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی ۔