کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایگلٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خاص شرکت کی،کورس میں سندھ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 544 پولیس اہلکاروں، بشمول لیڈی کانسٹبلز، نے تربیت مکمل کی ہے۔