کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایوان نے جمعہ کو کراچی میں فاطمیہ یونیورسٹی کے قیام کا بل اور بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسرچ ڈیولپمنٹ بورڈ کا ترمیمی بل متفقہ منظور کر لیاگیا ،یہ دونوں بل وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے بل پیش کئے تھے، پارلیمانی سکریٹری بلدیات قاسم سراج سومرو نے محکمہ بلدیات سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کی جانب سے پوچھے جانے والے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کے جواب بتایا کہ 2022 سے 2025کے دوران کراچی میں 11 انڈر پاسز تعمیر کیے جا چکے جبکہ دو انڈر پاسز زیر تعمیر ہیں، کریم آباد اور منور چورنگی انڈر پاس رواں سال مکمل کیے جائیں گے، کے فور کا منصوبہ 2027 میں مکمل ہوگا، کورنگی کازوے کا منصوبہ جنوری 2026 میں 6 ارب 13 کروڑ 51 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ڈیفنس میں دو انڈر پاس زیر تجویز ہیں جن میں ایک سعودی قونصل خانہ کے قریب ہے، سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا ۔