مبینہ پولیس مقابلے، 2 ملزمان ہلاک، زخمی سمیت 8 گرفتار، اسلحہ برآمد

January 19, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس سے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ملزمان ہلاک اور 6زخمیوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ، گاڑی، موٹر سائیکلیں اور دیگر اشیاء برآمد کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر منگھوپیر کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب چھاپہ کے دوران مبینہ طور پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے 30سالہ سلیم اور واجد مارے گئے، دو ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ،پولیس کے مطابق ملزمان اندرون سندھ گاڑیاں لدے ٹرک چھینے کی واردات میں ملوث ، تعلق بین الصوبائی ڈکیت گروہ سے ہے ،ہلاک ملزمان2018میں بس ہائی جیکنگ میں بھی ملوث تھے۔