انجن فیل، پورٹ قاسم پر ڈیزل سے بھرا جہاز ریت میں دھنس گیا

January 19, 2022

کراچی(ٹی وی رپورٹ)کراچی پورٹ قاسم پر کروڑوں لیٹر ڈیزل سے بھرا جہاز ریت میں دھنس گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز انجن فیل ہونے کے سبب ریت میں لگا، جہاز کو ریت میں پھنسنے سے نہ بچایا جاسکا۔ذرائع کے مطابق جہاز کو ٹرمینل پر برتھنگ سے روک دیا گیا اور اب اسے بنڈل جزیرے کے قریب کھڑا کیا جائے گا۔شپنگ ذرائع کے مطابق جہاز"ہائی پروسپیرٹی" منگل کو صبح ساڑھے7 بجےپھنسا۔