وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کارکردگی میں دیگر وزرائے اعلیٰ سے آگے

January 19, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) آئی پور سروے کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کارکردگی میں دیگر وزرائے اعلی ٰسے آگےہیں۔

پنجاب کے51فیصد شہری صوبے میں ترقیاتی کام کروانے پر عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان سے 48فیصد، بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو سے 43فیصد ، سندھ کے سید مراد علی شاہ سے سندھ کے 38فیصد شہری خوش ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے نیا سروے جاری کردیا ۔

صوبوں میں حکومتی محکموں اور شعبوں کی کارکردگی پر بھی عوامی آراء سامنے آئی اور صوبائی محکموں میں سے سب سےزیادہ بہتر کارکردگی ہونے کا خیبرپختونخوا سے 69؍ فیصد افراد نے کہا ۔صحت عامہ کے شعبے میں پنجاب سے سب سے زیادہ یعنی 72فیصد افراد مطمئن نظرآئے جبکہ تعلیم کے شعبے سے بھی پنجاب سے 86فیصد افراد نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا ۔

اس بات کا انکشاف آئی پور کے حالیہ سرو ے میں ہوا۔ جس میں ملک بھر سے 3 ہزار 7 سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔یہ سروے 22 دسمبر 2021سے 9 جنوری 2022 کے درمیان کیاگیا۔

سروے میں ترقیاتی کام کروانے کےحوالے سےسب سے زیادہ یعنی 51فیصد افراد نے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن ہونے کا کہاجبکہ 45فیصد نے کارکردگی سے غیر مطمئن ہونے کا بتایا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان کی کارکردگی سے 48فیصد مطمئن تو 44فیصد غیر مطمئن نظر آئے۔جبکہ بلوچستان کے چیف منسٹر میر عبدالقدوس بزنجو کی کارکردگی سے 43فیصد افراد مطمئن تو 53فیصد غیر مطمئن نظر آئے۔

صوبہ سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ کی کارکردگی سے 38فیصد افراد مطمئن تو 57فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا۔

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی مجموعی کارکردگی کو دیکھاجائےتو پنجاب سے 45فیصد نے عثمان بزدار کی کارکردگی کو بہتر کہا۔

خیبرپختونخوا سے 41فیصد نے صوبے کے وزیر اعلی ٰمحمود خان کی کارکردگی کو پسند کیا ، جبکہ سندھ سے 38فیصد نے مراد علی شاہ کی مجموعی کارکردگی کو قابل تعریف قرار دیا ۔

بلوچستان کے وزیر اعلی عبد القدوس بزنجوکی کارکردگی کو 32 فیصد نے بہتر کہا۔ سروے میں صوبوں میں مختلف خدمات کے بہتریا خراب ہونے کا بھی عوام سے سوال کیاگیا ۔

صوبوںمیں حکومتی محکموں کی کارکردگی پہلے سے زیادہ بہتر ہونے کا خیبرپختونخوا سے 69فیصد افراد نے کہاجبکہ مزید خراب ہونے کا 29فیصد نے بتایا ۔ جس کےبعد پنجاب سے 61فیصدنے صوبائی محکموں کی کارکردگی پہلے سے بہترتو38فیصد نے مزید خراب ہونے کا کہا ۔

بلوچستان سے 54فیصدنے بہتر تو 42فیصد نے مزید خراب ہونے کا کہا ۔ جبکہ سندھ سے 50فیصد نے صوبے میں حکومتی محکموں کی کارکردگی بہتر تو 48فیصد نے پہلے سے مزید خراب ہونے کا کہا۔

صوبوں میں صحت عامہ کے شعبے کی کارکردگی سے سب سے زیادہ مطمئن پنجاب سے 72فیصد افراد نظرآئے ۔

البتہ 26فیصد نےغیر مطمئن ہونے کا کہا ۔ جس کےبعد خیبرپختونخوا سے 67فیصدنے صوبے کے صحت عامہ کے شعبے کی کارکردگی سے مطمئن تو 31فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا بتایا۔

بلوچستان سے 56فیصدنے کارکردگی سےمطمئن تو 42فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا ۔ جبکہ سندھ سے 53فیصد نے صوبے میں صحت عامہ کے شعبے میں کی کارکردگی سے مطمئن تو 46فیصد نے غیر مطمئن ہونے کاکہا۔ تعلیمی سہولتوں سے مطمئن افراد کی شرح سب سے زیادہ پنجاب سے 86فیصد نظر آئی ۔

البتہ صوبے سے 12 فیصد نے غیرمطمئن ہونے کا کہا۔ جس کے بعد خیبرپختونخوا میں 80فیصدنے صوبے میں تعلیمی سہولتوں سے مطمئن تو 19فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا۔

بلوچستان میں 62فیصد تعلیمی سہولتوں سے مطمئن تو 35فیصد غیر مطمئن نظر آئے۔ جبکہ سندھ میں تعلیمی سہولتوں سے 58فیصد مطمئن تو 40فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا۔