24 سماج دشمن پکڑے گئے

January 19, 2022

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف جاری کریک ڈائون میں مزید 42بھکاریوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے 6پتنگ فروش گرفتار کرکے 1200 سے زیادہ پتنگیں اور47ڈوریں برآمد کرلیں۔ پولیس 5 ملزموں سے ایک کلو90گرام چرس اور 5لٹر شراب برآمد کرلی۔ 4 ملزموں کو گرفتار کرکے تین پستول ، ایک ریپیٹر برآمد کرلیا گیا۔ صدر بیرونی پولیس نے ڈکیتی اوررابری کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے 3ارکان کو دھر لیا جن سے 3پستول بھی برآمد کر لئے گئے۔ چونترہ اور ریس کورس پولیس نے غیر قانونی طور پر گیس کی ریفلنگ کرنے والے 3ملزموں کو بھی گرفتارکرلیا۔ آراے بازار پولیس نے منشیات فروش سے ایک کلو 300گرام چرس برآمد کرلی ۔ٹیکسلا پولیس نے 2رکنی ڈکیت گینگ کوگرفتار کرکے مسروقہ رقم ،موبائل فون،موٹرسائیکل اوروارداتوں میں استعمال ہونے وا لے دو پستول ،مسروقہ رقم 17ہزار 500روپے ،موبائل فون، موٹرسائیکل برآمد ہوا ۔