گورنمنٹ پرائمری سکول قادرپورراں نمبر1سے ٹرانسفر ہونے والے ٹیچرعبدالقیوم کے اعزاز میں الوداعی تقریب

January 19, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ پرائمری سکول قادرپورراں نمبر 1سے ٹرانسفر ہونے والے ٹیچر عبدالقیوم کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ہیڈماسٹر راؤ سلیم اختر فانی نائب صدر پنجاب ٹیچر یونین ضلع ملتان ،قسور حسین ساقی ممبر ایگزیکٹو کونسل پنجاب ٹیچر یونین ضلع ملتان، ملک کاشف تھہیم سیکرٹری نشرواشاعت پنجاب ٹیچر یونین تحصیل ملتان صدر ،ملک شاہد اسلم اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر مرکز قادر پور راں اور سکول سٹاف نے شرکت کی ، مقررین نے عبدالقیوم کی سکول میں 34سالہ تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، ان کی دستار بندی کی گئی اور تحائف سے نوازا گیا۔ ان کی جگہ تعینات ہونے والے ٹیچر طفیل کو بھی خوش آمدید کہا گیا۔