ملتان( سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد منظور کر نے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد علی رضا نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے خلاف پولیس تھانہ ستیل ماڑی نے رواں سال شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 1101/26 درج کیا جبکہ مقدمہ بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ اس لیے عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دے۔