ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسز جسٹس عالیہ نیلم نے گزشتہ روز ملتان میں تعینات ڈپٹی رجسٹرار (جوڈیشل) ظہور احمد کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔ انہیں بطور او ایس ڈی لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں ۔ لاہور ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن نمبر 1086-HR-II.V.2.2(a)/PT مجریہ مورخہ 17-09-2026کے تحت، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے عوامی مفاد میں ملتان بینچ کے ڈپٹی رجسٹرار (جوڈیشل) ظہور احمد کا تبادلہ کرتے ہوئے ایک نئی تخلیق شدہ آسامی پر بطور او ایس ڈی (BS-20) تعینات کرنے کی منظوری دی ہے ۔ انہیں آج ہی اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔