ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو اغواء کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزمہ کی عبوری ضمانت خارج کر نے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزمہ لبنی منظور نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے خلاف پولیس تھانہ ممتازآباد نے رواں سال خاتون کو خاتون کو اغواء کر نے کا مقدمہ نمبر 583/26 درج کیا جبکہ مقدمہ بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ اس لیے عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دے۔