• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کو زخمی کر نے کے ملزم کی ضمانت منظور کرنے کا حکم

ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو فا ئر نگ کر کے زخمی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم حیدر علی نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے رواں سال مقدمہ نمبر 235/26درج کیا تھا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے معمولی تنازع کی وجہ سے دشمنی بنا لی ہے ملزم نے مجھے اکیلا دیکھ کر فا ئر نگ کر کے زخمی کر دیااور مو قع سے فرار ہو گیا جبکہ اس طرح سے ہراساں کرنا غیر قانونی اقدام ہے اس لیے مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔
ملتان سے مزید