• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان تجارت و صنعت، مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے ایگزیکٹو کمیٹی انتخابات میں فرینڈز گروپ کی تاریخی کامیابی کے بعد خواتین کاروباری شخصیات کے لیے مخصوص نشستوں پر انتخابی عمل بھی آگے بڑھ گیا، فرینڈز گروپ کی جانب سے کارپوریٹ کلاس کی مخصوص نشست پر فرزین غزل اور ایسوسی ایٹ کلاس کی مخصوص نشست پر فریحہ شاہد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد دونوں امیدواروں کی حتمی فہرست بھی آویزاں کر دی گئی، دونوں مخصوص نشستوں پر کسی دوسرے امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے جانے کے باعث فرزین غزل اور فریحہ شاہد کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے،21 ستمبر کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ایگزیکٹو کمیٹی کے منتخب اراکین کی جانب سے صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کو جمع کرائے جائیں گے، 24 ستمبر کو چیمبر کے رجسٹرڈ دفتر میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں کے لیے پولنگ ہوگی۔
ملتان سے مزید