• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کا محمدی گراؤنڈ کا دورہ ‘ تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے محمدی گراؤنڈ کا دورہ کیا اور پارک میں جاری بحالی و تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بینچز، واکنگ ٹریک، گرین بیلٹس، چار دیواری، گرلز اور دیگر تنصیبات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو کاموں کا معیار بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے بینچز اور دیگر تنصیبات کے معیار اور ان کی درست تنصیب پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معمولی نقائص کی بھی فوری اصلاح کی جائے اور تمام تعمیراتی و تزئین و آرائش کے کام پائیدار معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ واکنگ ٹریک کے اطراف مناسب گرینری اور گھاس لگائی جائے، جبکہ بینچز کی تنصیب سایہ دار مقامات پر کی جائے۔
ملتان سے مزید