ایف آئی اے سائبرکرائم راولپنڈی اورلاہورکے ایڈیشنل ڈائریکٹرتبدیل

January 20, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے سائبرکرائم راولپنڈی اورلاہورکے ایڈیشنل ڈائریکٹرز تبدیل کردیے گئے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر عثمان اعجازباجوہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹرسائبرکرائم زون لاہور،ڈپٹی ڈائریکٹر مصطفیٰ تنویرکو ایڈیشنل ڈائریکٹرسائبرکرائم زون راولپنڈی مقررکیاگیاہے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹرسائبرکرائم زون پشاور کا چارج بھی انہی کوسونپاگیاہے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر زون لاہورسیدشاہدحسن کوسائبرکرائم ونگ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد اور ایڈیشنل ڈائریکٹرسائبرزون راولپنڈی جمیل احمدجمالی کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹرزاسلام آباد کلوزکرلیاگیاہے ۔