دکھی انسانیت کیلئے منو بھائی کی خدمات امررہیں گی ،اعجاز عالم آگسٹین

January 20, 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آ گسٹین نے منیر احمد المعروف منو بھائی کی چوتھی برسی کے موقع پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کیلئے منو بھائی کی خدمات ہمیشہ امر رہیں گے۔ اعجاز عالم نے کہا کہ تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا میں مبتلا بچوں کے لیے انکا سینٹر سندس فائونڈیشن آج بھی تاریخ رقم کر رہا ہے جبکہ منو بھائی نے بہت سے شعبوں میں اپنا لوہا منوایا۔