• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنک گیمز میں3000سے زائد کھلاڑی شریک ہونگی،وزیرکھیل پنجاب

لاہور (نیوزرپورٹر)۔صوبائی وزیر کھیلپنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرنے کہا ہےکہ کھیلتا پنجاب پنک گیمز نومبر میں منعقد ہوں گے، جن میں پنجاب کے تمام ڈویڑنز سے 3000 سے زائد خواتین کھلاڑی شریک ہوں گی جبکہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 17 کے قریب مختلف کھیل شامل کیے جائیں گےصوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت پنجاب میں خواتین کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ کھیلتا پنجاب پنک گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا،جمعتہ المبارک کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری، ایڈیشنل سیکرٹری میاں عثمان علی اورسپورٹس کوآرڈینیٹر ملک انوش کھوکھر ودیگرنے شرکت کی۔
لاہور سے مزید