• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروائیکل کینسرقابل علاج ،بروقت اقدمات سے بچاؤ ممکن،صوبائی وزیرصحت

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایکوا ٹیبلٹ کی تقسیم اور استعمال کا طریقہ کار یقینی طور پر ممکن بنائیں ۔ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا آغاز وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے،صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا -اجلاس میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور سروائیکل کینسر ویکسین کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا-سپیشل سیکرٹری عون عباس، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر ثمرہ بھی اس موقع پر موجودتھی جبکہ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر خلیل، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر زوہیب اور تمام اضلاع کے سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی-
لاہور سے مزید