• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور پریس کلب اور کرائم رپورٹرزکا اجلاس، لاہور پولیس کا بائیکاٹ کا اعلان

لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور پریس کلب اور کرائم رپورٹرز کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روز پریس کلب میں ہوا جس میںڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران اور لاہور پولیس کی تقریبات اور کارروائی کا بائیکاٹ کا اعلان کیا گیاکرائم رپورٹر زکی جانب سے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے خلاف شدید نعرے بازی ہوئی،لاہورپریس کلب میں کرائم رپورٹرزایسوسی ایشن اور لاہورپریس کلب کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں کرائم رپورٹرزکی بڑی تعداد کے علاوہ پریس کلب کی گوننگ باڈی اور دیگر صحافیوںنے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے صحافیوں کے خلاف رویے اور صحافی دشمنی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلان کیاگیا کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی تمام تقریبات اور کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور اگر انھوں نے اپنی روش ترک نہ کی تو پھر پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ناصرف بائیکاٹ کیا جائے گا بلکہ وزیراعلی ہاؤس کے سامنے ان کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا جائے گا اور یہ احتجاج اس وقت جاری رہے گا جب تک انھیں لاہورسے تبدیل نہیں کیا جاتا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد کے ذریعے عدنان بھٹی کی کرائم رپورٹرزایسوسی ایشن کی ممبرشپ منسوخ کردی گئی اور ان کے لاہورپریس کلب میں داخلے پر پابندی بھی عائد کردی گئی ۔ یہاں یہ واضح کرتے ہیں کہ وہ پریس کلب کے ممبرنہیں ہیں ۔ عدنان بھٹی نے ایک ایسی تحریر لکھی جس میں ایسا محسوس ہوتاتھا کہ جیسے وہ صحافی نہیں بلکہ پولیس کے ترجمان ہیں ۔ اجلاس میں لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہاکہ گورننگ باڈی مکمل طور پر کرائم رپورٹرز کے ساتھ تھی ، ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ انھوں نے کہاکہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران صحافیوں کے خلاف نازیبا اور غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں جسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔انھوں نے مزیدکہاکہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے متعدد مرتبہ صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں، اگر لاہور کے کسی صحافی کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری ڈی آئی جی آپریشنز اور لاہور پولیس پر عائد ہوگی۔ کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مجاہد شیخ نے کہاکہ کرائم رپورٹرزایسوسی ایشن ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے اور ہم لاہورپریس کلب کو یقین دلاتے ہیں کہ کرائم رپورٹرز ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران اور لاہورپولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ اجلاس میں پریس کلب کے سینئر نائب صدر افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، فنانس سیکرٹری سالک نواز، اراکین گورننگ باڈی نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں احمد فراز ، نعمان شیخ ، بابرخان ، شیراز نثار، وسیم صابر، عطاءاللہ ، سرفرازخان ، حماد اسلم اور ملک مشتاق کے علاوہ دیگر کرائم رپورٹرز نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا ۔ اجلاس میں مجاہد شیخ ، علی چوہدری ، وسیم صابر ، حماد اسلم ، خرم پاشا، عمران شمس ، ریاض ٹاک، خرم ملک، قیصر افتخار ، مدثر حسین ، خرم عباس ، جواد شاہ ، عثمان چوہدری ، نادرچوہدری ، علی ساہی ، احمد کھوکھر، میاں رؤف ، مرزا رمضان بیگ ، فراز نظام ، حسن خالد، ریاض بھٹی، عمر یعقوب ، آصف چوہدری، وسیم ریاض، سلمان قریشی ، فیاض ملک ، مرزا ندیم بیگ، احمد فراز، احمدعلی ، بابرخان ، شیرازنثار، شاہدرضوی، ریاض اعوان ، نعمان شیخ ، چوہدری اسلم ، سرفراز خان ، عامر رانا، شہروز، شاہ زیب بھٹی اور سبطین علی سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس سلسلہ میں جب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران سے فون پر رابطہ کی کوشش کی تو انہوں نے فون نہ سنا اور نہ ہی کوئی تحریری جواب دیا تاہم ڈی آئی جی کے ترجمان حافظ قیصر نے کہا یہ محظ الزامات ہیں جو بے بنیاد ہیں۔
لاہور سے مزید