• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستھرا پنجاب ورکرز نے سیلابی ریلہ روکنے کیلئے حفاظتی بندبنایا،وزیر بلدیات

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ستھرا پنجاب حالیہ بارشوں اور سیلاب جیسی قدرتی آفت کے موقع پر سوشل سروس نیٹ ورک بن کر ابھرا۔ ملتان کے قریب جلال پور پیروالا میں تو ستھرا پنجاب ورکرز نے سیلابی ریلہ روکنے کے لئی حفاظتی بند بھی بنایا۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے سیلاب زدہ علاقوں میں ستھرا پنجاب ورکرز کی امدادی سرگرمیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سپیشل سیکرٹری، سیکرٹری بورڈ، ایڈیشنل سیکرٹری اور تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
لاہور سے مزید