لاہور(نمائندہ خصوصی)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں اور وفاقی وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں نے ضلع قصور کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔سپیکر اور وزیر مملکت نے متاثرین میں 1010 راشن بیگز اور 15500 کلو سائیلج تقسیم کیا۔ اسپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اولین ترجیح ہے اور کسان بھائیوں کے مویشیوں کے تحفظ کے لیے چارہ اور علاج کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا کیونکہ جانور کسانوں کا قیمتی سرمایہ ہیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔