• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلابی صورتحال اورریلیف آپریشن کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں،وزیر تعلیم

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ بھارت کی آبی دہشتگردی سے متاثرہ ملتان ڈویژن کے 3 ہزار سے زائد افراد کو اپنی نگرانی میں ریسکیو کرواچکا ہوں۔ گذشتہ 4 روز سے مسلسل موقع پر موجود ہوں اور سیلابی صورتحال پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ ریلیف آپریشن کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت نے پاکستان کے لاکھوں خاندانوں کو جانی اور مالی طور پر شدید نقصان پہنچایا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کی دکھ بھری کہانیوں نے مجھے 4 روز سے سونے نہیں دیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ متاثرہ افراد کیلئے ہماری پہلی ترجیح انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ہے۔
لاہور سے مزید