آل پاکستان فارمیسی ایسوسی ایشن اور ٹریفک پولیس کے زیراہتمام سیمینار

January 20, 2022

لاہور(کرائم رپورٹرسے ،جنرل رپورٹر) آل پاکستان فارمیسی کالجز ایسوسی ایشن اور لاہور ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام ٹریفک رولز آگاہی سیمینارکا انعقاد کیا گیا،جس میں طلباٗ اساتذہ اور انجمن تاجران کے نمائندوں کی شرکت۔ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن سٹاف کی جانب سے قوانین اور ان پہ عمل نہ کرنے کی صورت میںہونے والے حادثات کے متعلق آگاہ کیا گیا ،اس موقع پر ڈی ایس پی عبدالغنی،شہزادی گلفام،پروفیسر اسحاق میو،بابر امین ،ڈاکٹر فائزہ سمیت دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔