تفتیشی افسران کو لاپتا افراد کی تلاش کیلئے اختیارات کے استعمال کا حکم

January 21, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے طویل عرصے سے لاپتا افراد کے اہلخانہ کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق تحریری حکم جاری کردیا،جس میں کہا ہے کہ لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق تفتیشی افسران نے اپنی رپورٹس جمع کرائی ہیں، لیکن تفتیشی افسران کی رپورٹس میں کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی، کچھ کیسز میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیمز بھی بنائی گئیں مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا، عدالت نے تفتیشی افسران کو لاپتا افراد کی تلاش کے لئے اپنے اختیارات استعمال کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا ئے کہ تمام تصدیق کے بعد اہلخانہ کو معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے کوئی حکم دیں گے۔