مبینہ مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

January 21, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سرجانی ٹاؤن پولیس نے چیکنگ کے دوران مشتبہ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تودو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی مبینہ فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ کے دوران 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئیے گئے جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تین پستول،چھینے گئے موبائل فونز،شناختی کارڈز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی ہے، سمن آباد پولیس کی نےسہراب گوٹھ پل ایدھی سینٹر کے قریب چیکنگ کے دوران مبینہ طور پر ملزم نے کار سے اتر کر بھاگنے کی کوشش کی اور پولیس کو اپنی جانب آتا دیکھ کر فائرنگ شروع کردی ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم محمد ساجد زخمی ہو کر گر گیا جسکو پولیس نے گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور کار قبضے میں لےلی گئی۔