کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر حافظ کاظم عباس کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہو چکا ہے، گزشتہ تین ماہ کے دوران پندرہ ہزار سے زائد وارداتوں نے سندھ حکومت کی کارکردگی کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے، وزیر داخلہ سندھ کا کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے کا اعتراف پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی ناکام کاکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس کراچی میں ڈویژنل کابینہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔