• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکیم 33، عزیز آباد اور سچل میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسکیم 33، کے ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع بنگلے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان مبینہ طور پر 10تولہ سونا، 15لاکھ روپے نقدی اور غیرملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے، مسلح ملزمان نے واردات کے دوران ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، دریں اثنا عزیز آباد بانٹوا ٹاؤن میں گھر میں مبینہ واردات میں چور تالے کاٹ کر 80 لاکھ سے زائد مالیت کی چاندی لوٹ کر فرار ہوگئے ، متاثرہ خاندان تقریب میں گیا ہوا تھا واپسی پر علم ہوا ، پولیس نے بتایا کہ صراف کے کچھ کاروباری لین دین کے معاملات بھی سامنے آئے ہیں ، علاوہ ازیں سچل کے علاقے میں گاڑی میں سوار 4مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر 2 بنگلوں کا صفایا کیا، پولیس کے مطابق واردات صبح ساڑھے 11 بجے ہوئی، بنگلہ تولیہ فیکٹری کے ما لک کا ہے، بالائی منزل پر مالک مکان اور نیچے کرایہ دار رہتے ہیں، ملزمان وائٹ کار میں آئے تھے، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے کرائم سین یونٹ کو طلب کر لیا اور تفتیش شروع کر دی، پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیے اور بتایا کہ صراف کے کچھ کاروباری لین دین کے معاملات بھی سامنے آئے ہیں، مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید